وزیراعظم کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر گفتگو

تاجکستان کے دار الحکومت دوشنبے میں وزیراعظم عمران خان کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات،باہمی دلچسپی کے عالمی اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ابراہیم رئیسی کو ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی، وزیراعظم نے ایران سے تعلقات مزید مضبوط کرنے کے لیے مل کرکام کرنےکا عزم دہرایا۔

وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر میں تجارت، اقتصادی شعبے اور علاقائی رابطے پربھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے ایرانی صدر سے ملاقات میں اپنے اقتصادی سکیورٹی ایجنڈے کو اجاگر کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مسئلہ کشمیرپر ایران کی حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بھی اجاگر کیا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایران کا اصولی مؤقف کشمیری عوام کے لیے مضبوطی کا ذریعہ ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے افغانستان میں امن واستحکام میں پاکستان کے اہم مفاد کو اجاگر کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 40 سال بعد افغانستان میں جنگ کے خاتمے کا موقع ہے، افغانستان میں سکیورٹی صورت حال مستحکم کرنےکے لیے فوری اقدامات ضروری ہیں،افغانستان میں انسانی بحران اور معیشت کے استحکام کےلیےاقدامات ضروری ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے