ملک حالت جنگ میں جب کہ سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے: سینیٹر مشاہد اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ ایک طرف ملک حالت جنگ میں ہے تو دوسری جانب حکومت سندھ حالت بھنگ میں ہے۔

ڈپٹی چیرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان نے رینجرز کے اختیارات محدود کرنے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے جب کہ سندھ حکومت حالت بھنگ میں ہے۔

سینیٹر مشاہد اللہ خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا واک آؤٹ کیا، پیپلز پارٹی کے شدید احتجاج پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے اپنے الفاظ پر معذرت کی جب کہ ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے سینیٹر مشاہد اللہ کے الفاظ کارروائی سے حذف کر دیئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے