اتنا کچھ کرنے کے باوجود ہمیں اتنے ووٹ پڑے، دھاندلی کرنیوالے بھی حیران ہیں، مریم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ 2018 میں دھاندلی کا نتیجہ آج عوام اور ملک بھگت رہا ہے، اداروں کو بھی چاہیے کہ ان کے درمیان سے ہٹ جائیں۔

پارٹی اجلاس سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ کنٹونمنٹ بورڈ میں پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ جماعت کا نقصان سب کا نقصان ہے، آپس کے اختلافات بھلا کر جماعت کیلئے کام کریں۔

حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھاکہ ہماری جماعت توڑنے، کمزور کرنے اور دھاندلی کے باوجود انہیں شکست ہوئی، آزاد کشمیرکا الیکشن ہم ہارے پھر بھی پانچ لاکھ ووٹ ہمیں ہی ملے، دھاندلی کرنے والے بھی حیران ہیں کہ اتنا کچھ کرنے کے باوجود انہیں اتنے ووٹ کیسے پڑگئے؟

لیگی نائب صدر کا کہنا تھاکہ 2018 میں دھاندلی کا نتیجہ آج عوام اور ملک بھگت رہا ہے، اداروں کو بھی چاہیے کہ ان کے درمیان سے ہٹ جائیں، جس کی پرفارمنس اتنی بری ہو، حکومت گرجانے والی ہو تو لوگ تو بدظن ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے