حکومت اور الیکشن کمیشن میں جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہو رہا ہے: شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے کہ حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان جوڈو کراٹے کا ماحول کم ہو رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا سازش کے تحت پاکستان کے شناختی کارڈ، ویکسی نیشن مہم اور پاسپورٹ کو دنیا میں بدنام کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا مزید ملکوں کو آن ارائیول ویزے کے لیےکابینہ میں بھیج رہے ہیں، ان ملکوں میں امریکا، کینیڈا، روس، ایران اور فرانس شامل ہیں، پہلے 50 ملک تھے اب آن ارائیول ویزے والے 65 ملک ہو جائیں گے۔

چہلم امام حسینؓ پر موبائل فون سروس بند کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ضرورت کے تحت کل بعض علاقوں میں موبائل فون سروس معطل رہے گی، صوبائی حکومت، ایڈمنسٹریشن جہاں ڈیمانڈ کرے گی وہاں کل موبائل سروس معطل رہے گی۔

[pullquote]جعلی ویکسی نیشن میں نادرا کا کوئی قصور نہیں[/pullquote]

نواز شریف کے نام پر جعلی ویکسی نیشن سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جعلی ویکسی نیشن کے حوالے سے نادرا کا کوئی قصور نہیں ہے، نادرا نے 75 لاکھ افراد کو کورونا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔

[pullquote]ن لیگ میں دو کے بجائے تین گروپ بنیں گے[/pullquote]

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا شہباز شریف نے ضمانت مانگی ہے کہ 2023 کے الیکشن صاف اور شفاف ہوں، شہباز شریف کو یہ ضمانت دی جاتی ہے کہ الیکشن شفاف ہوں گے۔

مسلم لیگ ن میں دھڑے بندیوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں دو کے بجائے تین گروپ بنیں گے۔

[pullquote]منصفانہ الیکشن کیلئے فضا کا بہتر ہونا ضروری ہے[/pullquote]

الیکشن کمیشن اور حکومت کے درمیان الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے حوالے سے پیدا ہونے والے اختلافات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا اچھی بات یہ ہے کہ الیکشن کمیشن اور حکومت قریب آ رہے ہیں، جوڈو کراٹےکا ماحول کم ہو رہا ہے اور کم ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان بہتر فضا ہونی چاہیے تاکہ ملک میں منصفانہ اور شفاف الیکشن ہو سکیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے