یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتوں میں رواں ماہ چوتھی بار اضافہ

یوٹیلٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں رواں ماہ ستمبر میں چوتھی بار اضافہ ہوا اور اس بار سفید چنا زد میں آگیا ہے۔

وزیراعظم ریلیف پیکج میں شامل ایک کلو سفید چنا 40 روپے مہنگا کردیا گیا جس کے بعد اس کی فی کلو قیمت 120 روپے سےبڑھ کر 160 روپے ہو گئی۔

گلگت بلتستان ریجن کیلئے قیمت 125 روپے سے بڑھا کر 165 روپے کلو کردی گئی۔

ترجمان یوٹیلٹی اسٹورز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں چنے کی قیمت میں اضافے کے باعث قیمت بڑھائی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے