نواز شریف نےقوم کو بتایا عوام کےحقوق غصب کون کرتا ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ نواز شریف کا وژن تھا سی پیک بناؤ ، سرمایہ کاری لاؤ ، آج عمران خان کا کوئی بیان اٹھالیں وہ بھیک مانگتا نظر آئےگا۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعظم کہتا تھا ہمیں سرمایہ کاری دو، بھیک نہیں چاہیے، اب عمران خان دنیا کو کہتا ہےکورونا آیا ہے ، پاکستان کی مدد کرو ، معاشی بحران آتا ہے تو دنیا سے ایک ارب اور 50 کروڑ ڈالر مانگتا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کو کہا جاتا تھا ووٹ دینا آپ کا حق نہیں، بھیک کے طور پر دیا جاتا ہے، نوازشریف کے بیانیے کی پہلے ہی جیت ہوچکی ہے، قوم کو شعور دلانا لیڈر کے بیانیےکی جیت ہوتی ہے، نواز شریف نےقوم کوبتادیا عوام کےحقوق کیا ہیں، ان کو غصب کون کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمیں ہماری قیادت سے علیحدہ نہیں کرسکتے، جماعت کو نہیں توڑ سکتے،کہاجاتا ہے مسلم لیگ ن میں مفاہمت اور مزاحمت میں بڑی کنفیوژن ہے، یہ کنفیوژن صرف دشمن کی طرف سے پلان کی جاتی ہے، ہمارے بیانیے پر تنقید اس لیے ہوتی ہے کہ بیانیہ صرف ن لیگ کے پاس ہے،کیا نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ درست ہے یا وہ جو کہتا ہے کہ ووٹ کو پیروں تلے کچل دو ،عوام نے جن کو ووٹ دیا ان کو آر ٹی ایس کے ذریعے ہرا دیا گیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اس کے لیے آپ نے ظلم بھی برداشت کرنا ہے اور برے کو برا نہیں کہنا، کیا بیانیہ یہ ہے کہ عوام کے ووٹ کی حرمت جوتےکےنیچے روندکر دوسرےکے ہاتھ میں پکڑادو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے