کسٹمز کا پی آئی اے سے 2 کروڑ روپے سے زائد کسٹم ڈیوٹی وصول کرنے کا فیصلہ

پاکستان کسٹمز نے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) سے 2 کروڑ 70 لاکھ روپےسے زائد کسٹم ڈیوٹی وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کسٹمز حکام کے مطابق پی آئی اے نے جہاز کے پرزے درآمدگی کے معاملے پرکسٹم ڈیوٹی سے بچنے کیلئے غلط بیانی سے کام لیا، اس معاملے پر پی آئی اے کو تحریری طورپرآگاہ کردیاگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کسٹمز ڈیوٹی ادا نہ کرنے پر پی آئی اے کا سامان روک لیا ہے۔

کسٹمز نے پی آئی اے کی غلط بیانی پر 10 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جبکہ 2کروڑ 70 لاکھ سے زائد کسٹم ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔

کسٹمزحکام نے بتایا کہ پی آئی اے نے بتایا کہ تیل کی پیداوار میں استعمال ہونے والی اشیا درآمد کی جارہی ہیں، ان مصنوعات پرکسٹمزڈیوٹی کی چھوٹ ہوتی ہے جبکہ ائیرلائن نے جہاز کے پرزے درآمد کیے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے