رواں سال طب کے نوبیل انعام کا اعلان کردیاگیا، طب کا نوبیل انعام امریکی سائنسدانوں ڈیوڈ جولیس اور آرڈیم پیٹاپوٹین کےنام رہا۔
رواں سال کیلئے نوبیل انعامات کے اعلان کا سلسلہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔ آج طب کا نوبیل انعام دو امریکی سائنسدانوں کو مشترکہ طورپر دیا گیا جنہوں نے جلد کے ان خلیوں کا پتہ لگایا تھا جن کی مدد سے انسان درجہ حرات کو محسوس کرتا ہے۔
The seminal discoveries by this year’s #NobelPrize laureates in physiology or medicine have explained how heat, cold and touch can initiate signals in our nervous system. The identified ion channels are important for many physiological processes and disease conditions. pic.twitter.com/TxMTwSDHas
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 4, 2021
دونوں سائنسدانوں نے ان ری سیپٹرز (وہ خلیہ یا عضو جو ماحول سے اثر وصول کرکے عصبی پیغام پیدا کرتا ہے) کا بھی پتہ لگایا تھا جن کے ذریعے انسان کو چھونے کا احساس ہوتا ہے۔
آئندہ دنوں میں بالترتیب فزکس، کیمسٹری ، ادب،امن اور اقتصادیات کے نوبیل انعام کے اعلان کیے جائیں گے۔
انعام پانے والوں کو یہ انعامات الفریڈ نوبیل کی برسی کے موقع پر 10 دسمبر کو دیے جائیں گے۔