ہر سال ترقی پذیر ممالک سے ایک ٹریلین ڈالر غیر قانونی طورمنتقل ہورہے ہیں : وزیراعظم

وزیرا‏عظم عمران خان نے کہا ہےکہ ہر سال ترقی پذیر ملکوں سے ایک ٹریلین ڈالر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہورہے ہیں اور اس لوٹ مار کی وجہ ترقی پذیر ملکوں کی بدعنوان حکمران اشرافیہ ہے۔

ورلڈ لیڈرز سمٹ سے ورچوئل خطاب میں وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ بدقسمتی سے امیر ملک ترقی پذیر ملکوں کے مقابلے میں 20 گناہ تیزی سے ویکسین لگا رہے ہیں، ویکسین سے متعلق اس عدم مساوات کو ختم کرنا ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ویکسین کی مساوی تقسیم یقینی بنانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں نے ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کیلئے مہم چلائی کیونکہ کورونا میں لاک ڈاؤن سے ترقی پذیر ممالک غیر متناسب طور پر متاثر ہوئے۔

ان کا کہنا تھاکہ ترقی پذیر ملکوں کیلئے قرضوں میں سہولت کورونا وبا کے خاتمے تک جاری رہنی چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ ہر سال ترقی پذیر ممالک سے ایک ٹریلین ڈالر غیر قانونی طور پر محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل ہورہے ہیں اور اس لوٹ مار کی وجہ ترقی پذیر ملکوں کی بدعنوان حکمران اشرافیہ ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ فیکٹ آئی کی رپورٹ کے مطابق ٹیکس کی ان محفوظ پناہ گاہوں میں 7 ٹریلین ڈالر چھپائے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شدید بحران ہے، آنے والے برسوں میں صورتحال مزید بدتر ہوجائے گی، اسے روکنا ہوگا، اس کو روکنے کا واحد طریقہ فیکٹ آئی کی پیش کردہ سفارشات پر عملدرآمد میں ہے لیکن بدقسمتی سے امیر ممالک میں ان معاملات کا سدباب کرنے کا کوئی محرک موجود نہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے