پیر سے ملک بھرکے تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنےکا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے 11 اکتوبر سے تمام تعلیمی ادارے مکمل طور پر کھولنےکا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا۔

این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیر سے پورے ملک میں تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ملک میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل کورونا ایس او پیز کے مطابق اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ ایک دن چھوڑ کر بچوں کی کلاسیں لی جارہی تھیں ۔

اب کورونا کیسز میں کمی کے باعث ایک دن کا وقفہ ختم کردیا گیا ہے اور اب بچے پورا ہفتہ اسکول جائيں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے