وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے رینجرز کے معاملے پر سندھ حکومت پر برس پڑے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ سندھ حکومت رینجرز اختیارات کے معاملے کو تماشہ نہ بنائے ،رینجرز کے معاملے پر وفاق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کا کیا قصور ہے جنہیں بھتہ خوروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جائے ،بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے مسئلے پر کوئی اختلاف نہیں ہے ۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے حکومتی وزراءکو رینجرز اختیارات سے متعلق بیان دینے سے روک دیا تھا جبکہ حکومت نے نئی حکمت عملی کی تشکیل کیلئے سہ فریقی مشاورت شروع کر دی جس میں فوج کو بھی شامل کیا گیا ہے۔