پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی صورتِ حال مزید خراب

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی صورتِ حال مزید خراب ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مزید 152 شہری ڈینگی سے بیمار ہوگئے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کا بتانا ہے کہ اسلام آباد کا علاقہ ترلائی ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہے جبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں اب تک 2000 کے قریب افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔

پنجاب بھر سے ڈینگی کے مزید 508 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 373 کا تعلق لاہور کے ہیں۔

خیبر پختو نخوا میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 142 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں مریضوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 938 ہو گئی ہے۔

سندھ میں مزید 53 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 32 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے