پی ڈی ایم کا کل ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہروں کا اعلان

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے کل نماز جمعہ کے بعد سے مظاہروں کے آغاز کا اعلان کردیا۔

پی ڈی ایم نے کل ملک بھر میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

پی ڈی ایم کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر 3 بجے احتجاجی جلوس نکالاجائےگا۔

کراچی ایمپریس مارکیٹ پر نماز جمعہ کے بعد 3 بجے مظاہرہ ہوگا۔ پشاور، سوات، شانگلہ اور خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔

اس کے علاوہ میانوالی اور بھکر میں 24 اکتوبر کو احتجاج ہوگا۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے کہ نماز جمعہ کے بعد لاہور، کراچی، پشاور، سوات، شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

آج پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے کہا کہ صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، پنجاب، بلوچستان، کے پی، سندھ اور اسلام آباد کی سطح پر کمیٹیاں ہوں گی، صوبائی کمیٹیاں اضلاع کے ساتھ مشاورت کرکے مظاہروں کے مقامات کا تعین کریں گی۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ حکومت کیخلاف کل سے شروع ہونے والے مظاہروں کا دورانیہ دو ہفتوں کا ہے جو وقت کے ساتھ بڑھایا جاسکتا ہے، پی ڈی ایم کی قیادت اور ممبران پارلیمنٹ مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں گے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے