ویرات کوہلی کی ‘کل واپس’ لوٹ جانے والی پرانی ٹوئٹ وائرل ہوگئی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی گھر واپس لوٹ جانے والی پرانی ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ 2 کے اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

اس میچ میں افغانستان کی فتح کے بعد بھارت بھی ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

بھارت کے ایونٹ سے باہر ہونے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ‘کل واپس’ لوٹ جانے والی پرانی ٹوئٹ وائرل ہوگئی۔

ویرات کوہلی نے 20 مارچ 2012 کو گھر واپسی کی ٹوئٹ کی تھی جس پر اب کرکٹ فینز کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔

ویرات نے لکھاکہ ’کل گھر جا رہا ہوں، اچھا نہیں لگ رہا‘۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے بھی اس ٹوئٹ پر ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ ورلڈ کپ تو نہیں ملا مگر چائے کا کپ حاضر ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے