دھرنا ختم : 11 روز بعد معمولات زندگی بہال

[pullquote]وزیرآباد سے ٹی ایل پی کارکنان کی واپسی، انٹرنیٹ بحال، جی ٹی روڈ کھول دیا گیا[/pullquote]

تحریک لبیک پر عائد پابندی ختم ہونے کے بعد وزیر آباد میں 11 روز بعد معمولات زندگی معمول پر آنے لگے۔

وزیر آباد میں ٹی ایل پی کے مظاہرین کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے بعد علاقے میں انٹرنیٹ سروس جزوی طورپر بحال ہوگئی ہے جب کہ دریائے چناب کے مقام پر جی ٹی روڈ کو مکمل کھول دیا گیا جس کے بعد لاہور اور راولپنڈی کا جی ٹی روڈ سے رابطہ 11 روز بعد بحال ہوگیا۔

وزیرآباد میں دھرنا ختم کرنے کے بعد تحریک لبیک پاکستان کا مارچ واپس لاہور پہنچ گیا جہاں جی ٹی روڈ پر مریدکے اور دیگر مقامات پر مارچ کے شرکا کا استقبال بھی کیا گیا۔

مارچ کے شرکا لاہور پہنچے تو شاہدرہ کے مقام پر ان پر پھول نچھاور کرکے ان کا خیر مقدم کیا گیا۔

تحریک لبیک کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ مارچ کے شرکا ملتان روڈ پرمسجد رحمت اللعالمین میں قیام کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے