نور مقدم قتل کیس : سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ سے متعلقہ اہم دستاویز سامنے آگئیں

نور مقدم قتل کیس میں سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ سے متعلقہ اہم دستاویز سامنے آگئیں۔

[pullquote]’ ملزم نے نور کو گیٹ پر آکر دبوچا‘، کیس کی سنسنی خیز ویڈیو ٹرانسکرپٹ عدالت میں پیش[/pullquote]

نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی جس میں دل دہلادینے والے خوفناک مناظرکا ذکر بھی موجود ہے۔

ٹرانسکرپٹ کے مطابق ڈی وی آر کیمرے کا وقت پاکستانی اسٹینڈرڈ ٹائم سے 35 منٹ ایڈوانس ہے جس کے مطابق 18 جولائی کو رات10:18 پرنورمقدم فون سنتے ہوئے ملزم کے گھر میں داخل ہوئی اور 19 جولائی رات 2:39 پر ظاہرجعفر اور نورمقدم بیگ لےکرگیٹ سے نکلتے نظرآتے ہیں، دونوں مین گیٹ کے باہرٹیکسی میں سامان رکھ کر دوبارہ گھر میں داخل ہوئے۔

[pullquote]نورمقدم قتل کیس:[/pullquote]

ٹرانسکرپٹ کے مطابق رات2:41 پر نورمقدم انتہائی گھبراہٹ اور خوف میں ننگے پاؤں گیٹ کی طرف بھاگ کر آئی، رات 2:46 پرظاہر جعفر اور نورمقدم گھر سے نکل کرمین گیٹ پر آتے ہیں، رات 2:52 پر ظاہرجعفر اور نورمقدم بیگ لےکراس گھرمیں داخل ہوتے ہیں، چوکیدار افتخار گیٹ کو بند کرتا نظر آتا ہے، اس دوران ظاہرجعفر گھر سے جلدی میں گیٹ پر آکر نورمقدم کو دبوچ لیتا ہے جب کہ نور مقدم ہاتھ جوڑ کر ظاہر ذاکر جعفر کی منت سماجت کرتی نظر آتی ہے مگر ظاہر جعفر اس کی پرواہ نہ کرتے ہوئے نور مقدم کو کھینچ کرگھرمیں لے جاتا ہے۔

ٹرانسکرپٹ میں بتایا گیا کہ 20جولائی کوشام 7:12 پر نورمقدم فرسٹ فلورسے چھلانگ لگا کر جنگلے پر گری، نور مقدم کے ہاتھ میں موبائل فون بھی تھا اور وہ لڑکھڑاتی ہوئی بیرونی مین گیٹ پر آئی، نور مقدم باہر جانا چاہتی تھی مگر چوکیدار افتخار اورمالی گیٹ بند کرتے نظرآ تے ہیں، اس دوران ظاہر جعفرگھرکے فرسٹ فلور کے ٹیرس سے چھلانگ لگا کرگراؤنڈ فلور پر آیا، وہ دوڑ کر نور مقدم کو پکڑکرگیٹ پربنی کیبن میں بند کرتا نظر آتا ہے جب کہ ظاہرجعفر نور کا کیبن کھول کر موبائل فون چھینتا نظر آتا ہے پھر ظاہرجعفر نور مقدم کوکیبن سے نکال کر زبردستی گھسیٹ کرگھر میں لے جاتا ہے۔

ٹرانسکرپٹ کے مطابق 20 جولائی 8:06 پر تھراپی ورکس کی ٹیم گھرکے گیٹ سے اندرآتی ہے اور یہ ٹیم رات 8:42 پرگھرمیں داخل ہونے کی کوشش کرتی نظرآئی جب کہ رات 8:55 پرتھراپی ورکس کی ٹیم ایک زخمی کوگھرسے باہرگیٹ کی طرف لے جاتی نظرآئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے