نیشنل ایکشن پلان کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوئے : فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی پبلک اسکول (پشاور) حملے کے اصل کرداروں کا پہلے ہی خاتمہ ہوچکا، جن کی اخلاقی ذمے داری بنتی ہے ان کا بھی تعین کیا جائے گا۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہوئے، وزیراعظم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں، سانحے سے متعلق چار ہفتے میں رپورٹ تیار کرکے عدالت میں پیش کریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے پاس بڑا آسان راستہ تھا، ہم اس وقت کے وزیراعظم اور وزیر داخلہ پر ذمہ داری ڈال سکتے تھے لیکن ہم نیشنل ایکشن پلان کو لے کر آگے چل رہےہیں۔

فوادچوہدری کا کہنا تھاکہ آرمی پبلک اسکول حملے کے اصل کرداروں کا پہلے ہی خاتمہ ہوچکا، جن کی اخلاقی ذمے داری بنتی ہے ان کا بھی تعین کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے سپریم کورٹ کے سامنے پیش ہوکر تحریک انصاف کا آئین و قانون کی حکمرانی کا تحریک انصاف منشورعملی طور پر نافذ کرکے دکھایا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے