متحدہ اپوزیشن اور حکومت کے اتحادیوں میں رابطے بحال ہوگئے ہیں

ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن اور حکومتی اتحادی جماعتیں ایک پیج پر آگئیں۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم) اور انتخابی اصلاحات پر متحدہ اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتیں ایک پیج پر آگئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ای وی ایم اور انتخابی اصلاحات پرحکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن میں مسلسل رابطے ہیں، متحدہ اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے قائدین کے درمیان تجاویز پر مشاورت ہوئی ہے۔

دوسری جانب پارلیمنٹ میں متحدہ اپوزیشن کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے تمام اراکین کی حاضری یقینی بنائی جائےگی۔

اپوزیشن کی جانب سے حکومتی سیاہ قانون سازی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنےکے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری، مولانا فضل الرحمان، سراج الحق، آفتاب شیرپاؤ، سردار اختر مینگل، امیر حیدر ہوتی، شفیق ترین، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور محسن داوڑ کو ٹیلی فون کیے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں نے قومی اور عوامی مفاد میں بے مثال اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے، اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اصولی مؤقف نے حکومت کو پسپائی پر مجبور کیا۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومتی بدنیتی اور کالے قوانین کے خلاف اپوزیشن اتحاد آئندہ مشترکہ اجلاس میں بھی اسی قوت سے بروئے کار آئے گا اور آئین، عوام اور پارلیمنٹ کے خلاف ہر حکومتی اقدام کے سامنے اپوزیشن اتحاد کھڑا ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے