پی ڈی ایم جلسہ:عمران خان سیاست کا غیرضروری عنصراورکٹھ پتلی ہے

[pullquote]پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا پشاور میں حکومت کے خلاف احتجاج[/pullquote]

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اپوزیشن اتحاد کی ریلی کے شرکا کو مفتی محمود مرکز سے ریلوے پل تک جانا تھا تاہم پی ڈی ایم رہنماؤں نے مفتی محمود مرکز کے باہر ہی شرکا سے خطاب کیا۔

اپوزیشن اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا خطاب میں کہنا تھاکہ ہمیں نہ اقتدارکی لالچ ہے نہ مفادات کی لالچ ہے، عمران خان سیاست کا غیرضروری عنصراورکٹھ پتلی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے صوبے کے کچھ لوگوں نے ایک گناہ کیا توپھروہ اللہ کے حضور رجوع کریں کہ آئندہ ایسا نہیں کریں گے، لوگ اپنے بچوں کوبیچنے کیلئے پارلیمنٹ کے سامنے آرہے ہیں۔

سربراہ اتحاد کا کہنا تھاکہ اس وقت تک لڑتے رہیں گے جب تک حکومت کو سمندر برد نہ کردیں، معیشت کو مغربی مالیاتی اداروں کا گروی بنا دیا گیا، اس ملک کے اسلامی تشخص کو بھی برباد کر دیا گیا، ریاست مدینہ کے مقدس عنوان کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ دوبارہ دھاندلی کیلئے انتظامات کیے جا رہے ہیں، اسلام آباد جائیں گے، پھر حکومت نہیں ہم راستے بند کریں گے اور عمران خان کو بھاگنے کا راستہ بھی نہیں ملے گا۔

احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں ن لیگ کے شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ ملک میں مہنگائی کا ذمہ دار کون ہے ؟ گیس کی قلت کیسے ہوگئی؟ عوام کی رائے کے بعد عوام کی جیب پر ڈاکا ڈالا ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ جن حکمرانوں کو عوام کی تکلیف کا احساس نہ ہو وہ اقتدار کے قابل نہیں۔

شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ جس طرح ڈسکہ الیکشن چوری کیا اب مشینیں لا کرالیکشن چوری کا منصوبہ ہے، پارلیمنٹ میں قانون سازی عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے الیکشن چوری کرنے کیلئے کی گئی، جب تک ملک کا نظام آئین کے مطابق نہیں ہوگا پاکستان ترقی نہیں کرسکتا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے