وزیراعظم نے افغانستان کیلئے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی منظوری دے دی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت افغانستان کے لیے قائم اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

اعلامیےکے مطابق اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے بھی شرکت کی، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مشیر خزانہ شوکت ترین بھی موجود تھے۔

اجلاس میں قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے اپیکس کمیٹی کو افغانستان کی صورت حال پربریفنگ بھی دی۔

اعلامیےکے مطابق اجلاس میں وزیراعظم نے افغانستان کے لیے انسانی بنیادوں پر 5 ارب روپے امداد کی منظوری دی اوربعد ازاں انہوں نے افغانستان کے لیے قائم بین الوزارتی رابطہ سیل کا بھی دورہ کیا۔

وزیراعظم نے افغانستان کے لیے بھارت کی طرف سے 50 ہزار میٹرک ٹن امدادی گندم کی راہداری کی اجازت بھی دے دی، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بھارت میں پھنسے افغانیوں کی پاکستان کے راستے وطن واپسی میں مددکی جائے۔

اجلاس میں افغانستان سے پاکستان اہم درآمدات پر سیلز ٹیکس میں کمی کی اصولی منظوری بھی دی گئی، افغان شہریوں کو پاکستانی ویزے کا زیادہ سے زیادہ تین ہفتوں کے اندر اجرا کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم نے افغان باشندوں کی ہر ممکن مدد اور پشاور تا جلال آباد بس سروس کی بحالی کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ پاکستان کی سرحدوں سے داخل ہونے والے افغان باشندوں کی مفت کورونا ویکسینیشن جاری رہے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے