ملک میں ڈالر اور سونا سستا ہوگیا

[pullquote]ملک میں سونا مزید 1200 روپے سستا ہوگیا[/pullquote]

ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1200 روپے کمی کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 22 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کے دام 1028 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 5110 روپے ہے۔

زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 96350 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 1794 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

[pullquote]پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید سستا ہوگیا[/pullquote]

پاکستانی روپے کے مقابلے مں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قدر 48 پیسے کم ہوئی ہے۔ انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 175 روپے 72 پیسے ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 10 پیسے کم ہو کر 177 روپے 70 پیسے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے