صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ ایوان کے دروازے ہر شہری کیلئے کھلے ہیں ،اقلیتی برادری کیخلاف اٹھنے والی ہر آواز کے سامنے ڈھال بنیں گے ۔
ایوان صدر میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہناتھا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو آئینی تحفظ حاصل ہے ،ریاست کی نظرمیں تمام شہری برابر ہیں اور اسلامی ریاست میں سب کو تحفظ حاصل ہوتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کیخلاف اٹھنے والی ہر آواز کے سامنے ڈھال بنیں گے ۔