کراچی:سپریم کورٹ کے حکم پر شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل تیز کر دیا گیا

کراچی: سپریم کورٹ کے احکامات پر شارع فیصل پر نسلہ ٹاور کو گرانے کا کام جاری ہے۔

نسلہ ٹاور کو مزدوروں اور ہیوی مشینری کے ذریعے مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث عمارت کے ساتھ والی سڑ ک کو ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا ہے۔

نسلہ ٹاور کی بالائی منزلوں پر بھی ہیوی مشینری کے ذریعے توڑنے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شارع فیصل پر واقع نسلہ ٹاور کو گرانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے، عمارت کے باہر بانس باندھ دیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے نسلہ ٹاور کے سابق رہائشی محمد علی کا کہنا تھا کہ عمارت کے سابق مکینوں کو اب تک ایک روپیہ تک نہیں ملا اور اب تک کسی حکومتی نمائندے نے رابطہ بھی نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے