سرگودھا: بازار میں خاتون کو آگ لگانے کے الزام میں دو ملزم گرفتار

سرگودھا کے بازار میں خاتون کو پیٹرول چھڑک کر آگ لانے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کا وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیا اور پولیس کو تحقیقات کا حکم دیا۔

واقعے کے نتیجے میں 45 سالہ نورین بی بی کا جسم 65 فیصد سے زائد جھلس گیا اور انہیں تشویشناک حالت میں جناح اسپتال لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

پولیس کی خصوصی ٹیم خاتون کا بیان ریکارڈ کرنے لاہور پہنچی جہاں خاتون نے ابتدائی بیان میں کہا کہ ملزمان نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگائی تھی اور بولے تجھے مزہ چکھاتے ہیں۔

خاتون کا کہنا تھا کہ بااثر افراد منگل بازار میں اسٹال لگانے کے زبردستی پیسے لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا شہر میں واقع علی پارک میں لگائے گئے منگل بازار میں پرانے کپڑے فروخت کرنے والی خاتون دُکاندار کو بھتہ نہ دینے پر پیٹرول چھڑک کر جلایا گیا تھا۔

[pullquote]سرگودھا: بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی گئی[/pullquote]

سرگودھا: بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ سرگودھا کے منگل بازار میں پیش آیا جہاں ملزمان نے منگل بازار میں اسٹال لگانے کے پیسے نہ دینے پر خاتون کو آگ لگادی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ ملزمان نے خاتون سے اسٹال لگانے پر زبردستی پیسے مانگے جس سے انکار پر ملزمان نے آگ لگائی، خاتون کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متاثرہ خاتون کا کہنا ہےکہ منگل بازار میں اسٹال لگانے کے بااثر لوگ زبردستی پیسے لیتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے