[pullquote]ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلادیش کو اننگز اور 8 رنز سے شکست، پاکستان کا کلین سوئپ[/pullquote]
پاکستان نے ڈھاکا ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ مکمل کر لیا۔
ڈھاکا کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلا دیش کی ٹیم دوسری اننگز میں 205 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔
پاکستانی بولرز نے دوسری اننگز میں بھی شاندار گیند بازی کی اور صرف شکیب الحسن پاکستان کے خلاف نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور انہیں 63 رنز پر ساجد خان نے بولڈ کیا جبکہ مشفیق الرحیم دوسری اننگز میں بھی رن آؤٹ ہوئے اور انہوں نے 48 رنز بنائے۔
ساجد خان نے دوسری اننگز میں بھی شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو دو وکٹیں شاہین شاہ آفریدی اور حسن علی کے حصے میں آئیں۔
ساجد خان نے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں اور وہ پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ میں 12 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی آف اسپن بولر بن گئے ہیں۔
[pullquote]بنگلا دیش کی پہلی اننگز[/pullquote]
پانچویں روز کھیل کے دوسرے ہی اوور میں ساجد خان نے تیج الاسلام کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا جبکہ اگلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے خالد احمد کو بولڈ کر دیا۔
ساجد خان نے بنگلا دیش کے تجربہ کار بلے باز شکیب الحسن کو آؤٹ کر کے اننگز میں 8 وکٹیں حاصل کیں اور بنگلا دیش کو فالو آن کا شکار کرنے میں اہم کر دار ادا کیا۔
بنگلا دیش کی جانب سے شکیب الحسن 33 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ نجم الحسن شنٹو نے 30 رنز بنائے، میزبان ٹیم کے 9 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ ساجد خان نے 42 رنز دیکر 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی اور ایک بنگلا دیشی بلے باز رن آؤٹ ہوا۔
کھیل کے چوتھے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 300 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم اور محمد رضوان نے نصف سنچریاں اسکور کی تھیں۔
[pullquote]بنگلادیش لین سوئپ،پاکستان13 وکٹیں لینے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی[/pullquote]
ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔
اس کے علاوہ پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی 0-3 سے اپنے نام کی تھی اور یوں وہ اس دورہ بنگلادیش میں ناقابل شکست رہا۔
Pakistan in Tests in 2021
V NZ – L
V SA – W
V SA – W
V Zim – W
V Zim – W
V WI – L
V WI – W
V BD – W
V BD – W pic.twitter.com/YRwy11Ulk2— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 8, 2021
ڈھاکا ٹیسٹ میں جہاں پاکستان نے شاندار کامیابی اپنے نام کی وہیں ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کی۔
ڈھاکا ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستانی بولرز نے 13 وکٹیں حاصل کیں اور یوں پاکستان ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں لینے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی ہے۔
[pullquote]ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان بھارت سے آگے[/pullquote]
ڈھاکا ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کو ایک اننگز اور 8 رنز سے شکست دی اور دو میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔
پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ بھی رقم کی اور ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز 13 وکٹیں لینے والی دنیا کی واحد ٹیم بن گئی۔
میچ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل کی تازہ ترین صورتحال جاری کی۔
آئی سی سی کے جاری کردہ ٹیبل کے مطابق سری لنکن کرکٹ ٹیم نے 2021 سے 2023 کے درمیان شیڈول ٹیسٹ میچز میں سے اب تک 2 میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 100 فیصد جیت کے مارجن کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان نے اب تک 4 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں، 3 میں کامیابی اور ایک میں اسے شکست ہوئی ہے لہٰذا وہ 75 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
بھارت نے 6 میچز کھیلے ہیں ، 3 میں اسے کامیابی ، ایک میں شکست اور 2 میچز ڈرا ہوئے ہیں اور وہ 58.33 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
اس کے بعد انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور پھر بنگلادیش ہیں۔ 2021 سے 2023 کے درمیان شیڈول تمام ٹیموں کے ٹیسٹ میچز مکمل ہونے کے بعد ٹیبل پر موجود ٹاپ 2 ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل ہوگا۔ اس وقت ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل نیوزی لینڈ کے پاس ہے۔