قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ

اسلام آباد: قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں اضافہ کر دیا گیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کا اطلاق 10 دسمبر سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پینشنرز اکاؤنٹ پر شرحِ منافع 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد، بہبود سیونگز اکاؤنٹ پر 11.04 سے بڑھا کر 12.96 فیصد اور ریگولر انکم اکاؤنٹ پر منافع 8.76 سے بڑھا کر 10.80 فیصد کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سیونگز اکاؤنٹ پر شرح منافع 5.50 فیصد سے بڑھا کر 7.25 فیصد ،اسپیشل سیونگز اکاؤنٹس پر 8.20 فیصد سے 10.60 فیصد ، ڈیفنس سیونگ اور سرٹیفکیٹ پر منافع 9.37 فیصد سے بڑھا کر 10.98 فیصد کردیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے