ملک میں اومی کرون کےکیسز کی تعداد 75 ہوگئی

پاکستان میں کورونا وائرس کی اومی کرون قسم کے 75 کیس سامنے آچکے ہیں۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق اومی کرون کے33کیس کراچی سے رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے علاوہ 17 کیس اسلام آباد سے اور 13 کیس لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

اومی کرون ویریئنٹ کے 12کیس بیرون ملک سے آنے والے مسافروں سے بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کا کہنا ہےکہ پاکستان میں اومی کرون کا پہلا کیس 13دسمبرکو رپورٹ ہوا تھا، ویکسینیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد بھی وبا کے خلاف مؤثر ہیں، تمام شہری کورونا کے خاتمےکے لیے ویکسینیشن مکمل کروائیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے