سال 2021 میں ڈالر 16روپے 68 پیسے مہنگا ہوا

ملک میں رواں سال ڈالر روپے کے مقابلے میں 16روپے 68 پیسے مہنگا ہوا۔

سال 2021 کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 176.51 روپے ہے۔

انٹربینک میں سال کے آخری کاروباری روز ڈالر کا بھاؤایک روپے گرا ہے۔

دوسری جانب سال 2021 میں ڈالر 16روپے 68 پیسے مہنگا ہوا جبکہ سال میں ڈالر کی بلند ترین سطح 178روپے 30 پیسے رہی۔

سال 2021 میں ڈالر کی کم ترین سطح 151 روپے 42 پیسے رہی اور ڈالر کا کاروبار سال 2021 میں 26.88 روپے کے بینڈ میں ہوا۔

[pullquote]سال کے آخری روز ملک میں سونا مزید سستا ہوگیا[/pullquote]

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سال کے آخری روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 85 روپے کم ہوکر 108025 روپےہوگئی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 17 ڈالر اضافے سے 1820 ڈالر فی اونس ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے