وفاقی حکومت نے رینجرز کے اختیارات میں 60 دن کی توسیع کر دی،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے سندھ میں رینجرز کو 60 دن کی توسیع دیدی ہے جس کے مطابق رینجرز اپنے مکمل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے کراچی آپریشن کو جاری رکھے گی۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سندھ حکومت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر غور کیا گیا تاہم آخر کار فیصلہ کر لیا گیاہے کہ سندھ میں رینجرز کو اختیارات کے بغیر نہیں رکھا جاسکتاہے ،رینجرز اختیارات پر کوئی بھی شرائط قبول نہیں کی جائیں گی بلکہ صرف غیر مشروط سمری ہی قبول کی جائے گی ۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے سند ھ حکومت کو سمری واپس بھجوا دی گئی ہے جس کے ساتھ ایک خط بھی لکھا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ جب کسی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو صوبے میں تعینات کیا جاتاہے تو آرٹیکل 147کے تحت اس کے اختیارات کو محدو د نہیں کیا جاسکتاہے ۔

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اجلاس میں رینجرز اختیارات سے متعلق دو پہلوں پر غور کیا گیا ،ایک یہ کہ یہ سمری ایسے ہی واپس بھجوادی جائے اور غیر مشروط سمری قبول کی جائے اور دوسری یہ کہ وفاق اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے سندھ میں رینجر ز کو اختیارات دے تاہم سندھ حکومت کی جانب سے بھیجی گئی سمری واپس بھجوانے کافیصلہ کیا گیاہے ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے