شراب کے شوقین بڑھے ہیں یا اقلیتیں؟متحدہ رکن سندھ اسمبلی

سندھ اسمبلی اجلاس میں شراب خانوں کی تعداد کے حوالےسے سوال جواب کا سیشن ہوا۔ ایم کیو ایم کے رکن خالد احمد کے سوال نے رکن اسمبلی گیان چند کو گھمادیا، گیان چند کا جواب بھی خالد احمد کو ہضم نہ ہوا۔

سندھ اسمبلی کا اجلاس جاری تھا کہ شراب خانوں کے بارے میں سوالات کا سیشنہوا جو ہلکی پھلکی بحث میں تبدیل ہوگیا۔ ایم کیو ایم کے رکن خالد احمد کو جب یہ بتایا گیا کہ کراچی میں مزید آٹھ وائن شاپ کھلنے کے بعد کل تعداد 69ہوگئی ہے اور اس کی وجہ اقلیتوں کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کہ مختلف مذاہب کے لوگ شراب نوشی کا شوق رکھتے ہیں۔کراچی میں وائن شاپس کی تعداد میں اضافے پر رکن سندھ اسمبلی گیان چند اسرانی کا جواب سننے والا تھا، انہوں نے کہا کہ ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔

شراب خانوں سے ریونیو بڑھنے کی بات خالد احمد کو بالکل ہضم نہیں ہوئی کہنے لگے کہ پھر تو ہر طرف شراب خانے کھول دیں؟؟

اور تو اور گیان چند اسرانی شراب کی ضرورت پر ایک اور لاجک لائےکہ شراب خانے ایسے بڑھے ہیں آٹے ، چینی کی ضرورت جیسے بڑھتی ہے۔

گیان چند کا کہنا تھا کہ اندرون سندھ سے بھی شراب کے پرمٹ کراچی منتقل ہوئے، جس کی وجہ سے وائن شاپس میں اضافہ ہوا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے