پی سی بی نے بگ بیش کھیلنے والے کھلاڑیوں کو جلدی وطن واپس کیوں بلا لیا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا میں بگ بیش لیگ کھیلنے والے قومی کھلاڑیوں کو واپس وطن طلب کر لیا ہے۔

فخر زمان بگ بیش لیگ کی ٹیم برسبین ہیٹ کو مزید دستیاب نہیں ہوں گے۔

برسبین ہیٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فخر زمان سمیت تمام کھلاڑیوں کو فوری واپس آنے کا کہا گیا ہے، کھلاڑیوں کو پی ایس ایل کی تیاری کے لیے بلایا گیا ہے۔

انتظامیہ برسبین ہیٹ کا کہنا ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ فخر زمان ہمارے لیے مزید نہیں کھیل سکیں گے، فخر زمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔

[pullquote]کھلاڑیوں کو کورونا پروٹوکول کی وجہ سے جلد بلایا گیا: ذرائع[/pullquote]

ذرائع کا بتانا ہے کہ کورونا پروٹوکول کی وجہ سے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا سے جلد واپس بلایا گیا ہے، کھلاڑیوں نے پی ایس ایل کے لیے بائیو سکیورببل میں 20 جنوری کو داخل ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق بائیو سکیور ببل سے قبل کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹنگ بھی مکمل کی جائےگی۔

خیال رہے کہ شاداب خان آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچ چکے ہیں جبکہ حارث رؤف، محمد حسنین، احمد دانیال اور سید فریدون بھی واپس وطن آرہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے