اگلے سال صرف ایک ہی "شریف” رہے گا:شیخ رشید احمد

شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے چوروں کا ساتھ دینا ہے یا چوکیداروں کا ، انہوں نے کہا کہ چوکیداروں نے فیصلہ کرنا ہے کہ انہوں نے چوروں کو پکڑنا ہے یا انہیں تحفظ دینا ہے ۔

وہ لاہور میں عوامی تحریک کے سربراہ علامہ طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفت گو کر رہے تھے ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ترک وزیر اعظم کی اہلیہ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی بیواؤں اور بچوں کے لیے اپنے گلے کا ہار دیا جسے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنی بیوی کو بیوہ سمجھ کر اس کے گلے میں ڈال دیا ۔

انہوں نے کہ ان حکمرانوں نے لوٹ مار کی پازیب اور گھنگھرو پہن کر پورے ملک میں رقص کر رہے ہیں اور غریب تماشا بنا ہوا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ڈاکٹر عاصم کے بتائے ہوئے 88 ناموں میں سے 8 نام بھی گرفتار کر لیے جائیں تو سندھ حکومت سڑکوں پر ہوگی یا جیل میں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس لسٹ میں فریال تالپور کا نام بھی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سندھ حکومت کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں اور رحمان ملک زرداری اور نواز شریف کے درمیان رابطے کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 2016 میں صرف ایک ہی شریف رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کہ جس راحیل شریف کو میں جانتا ہوں ، وہ کسی صورت میں توسیع نہیں لے گا ۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے تھا ، وہ یونین کونسلز کے چئیرمین بن گئے ہیں ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ تھانوں کی سر پرستی میں جوئے کا اڈہ چلانے والے ، بھتے خور اور دہشت گرد سب یونین کونسلوں میں بٹھا دیے گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دو سو ارب کی اورنج ٹرین چلا رہے ہیں لیکن کل لاہور میں 14 بچے وینٹی لیٹر نہ ہونے کی وجہ سے فوت ہو گئے ۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو دو ملک انڈر دی ٹیبل پیسے دے رہے ہیں اور ان کی ڈمی کمپنیاں ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے