چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے پر بحال کردیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہائر ایجوکیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 معطل کرکے چیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے پر بحال کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے حکومتی نوٹیفکیشن کو معطل کرتے ہوئے چئرمین ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے پر بحال کرنے کا مختصر فیصلہ جاری کردیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ احکامات ملک بھر سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعلیم اور سماجی رہنماؤں کی جانب سے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس 2021کے خلاف اور ڈاکٹر طارق بنوری کی بطور چیئرمین ایچ ای سی بحالی کیلئے دائر درخواست کی سماعت پر جاری کیے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2021 نافذ کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا جس کے خلاف چیئرمین ایچ ای سی اسلام آباد ہائی کورٹ چلے گئے عدالت نے 21 جون 2021ء کو حکومت کو چئرمین ایچ ای سی کی تعنیات کرنے سے روک دیا تھا ترمیمی آرڈیننس میں چیئرمین ایچ ای سی کی مدت دو سال مقرر کی گئی تھی اس آرڈیننس سے قبل چئیرمین کے عہدے کی مدت 4 سال تھی یاد رہے کہ طارق بنوری کو سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مئی 2018 میں تعینات کیا تھا چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے مئی 2022 تک 4 سالہ مدت پوری کرنا تھی عدالت نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے چئرمین طارق بنوری کو عہدے پر بحال کر دیا۔

معروف تعلیمی ماہرین و سماجی کارکنوں بشمول مشرف علی زیدی، ڈاکٹر پرویز ہود بھائی، سلیمہ ہاشمی، سر سید احمد خان کے پوتے سید احمد مسعود خان اور عابد حسین ساقی سمیت دیگر نامور ماہرین تعلیمی و سماجی رہنماؤں نے ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس2021لاگو کرنے اور چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق بنوری کو عہدے سے ہٹانے کے غیر آئینی اقدام کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے