29 جنوری 2022 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]امریکا مزید فوجی دستے مشرقی یورپ بھیج سکتا ہے، بائیڈن[/pullquote]

امریکی صدر کے مطابق یوکرائن بحران کی وجہ سے بہت جلد اضافی امریکی فوجی دستے مشرقی یورپی نیٹو رکن ممالک میں تعینات کیے جائیں گے۔ صدر جو بائیڈن نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ ان فوجیوں کی تعداد زیادہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ امریکی صدر کے حکم کے تحت رواں ہفتے کے آغاز میں امریکا میں ساڑھے آٹھ ہزار فوجیوں کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا تھا تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں فوری طور پر روانہ کیا جاسکے۔ یورپ میں بحرانی صورتحال کے علاوہ معمول کے مطابق دس ہزار سے زائد امریکی فوجی تعینات ہیں، جن میں سے تقریباﹰ ساڑھے تین ہزار جرمنی میں موجود ہیں۔

[pullquote]بغداد حملہ عراق کو غیر مستحکم بنانے کی کوشش ہے، ایران[/pullquote]

ایران نے بغداد کے ہوائی اڈے پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق یہ حملہ عراق کو غیر مستحکم بنانے کی کوشش ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایسی حرکات عراق میں بدامنی اور عدم تحفظ کا باعث ہیں۔ عراقی دارالحکومت کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز چھ راکٹ داغے گئے تھے۔ اس حملے کے نتیجے مین رن وے اور دو مسافر بردار طیاروں کو نقصان پہنچا تھا جبکہ کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

[pullquote]مالی مشن کی لامحدود قیمت ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، فرانسیسی وزیر دفاع[/pullquote]

فرانسیسی وزیر دفاع فلورنس پارلی نے کہا ہے کہ مالی میں اسلامی عسکریت پسندوں کا مقابلہ کرنے والی یورپی ریاستیں اپنے مشن کو جاری رکھنے کے لیے متحد ہیں۔ ان کے بقول، مالی مشن کی قیمت کی کچھ حدیں ہیں، جن سے زیادہ فرانس ادا کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ مالی میں فوجی جنتا اور اس کے بین الاقوامی شراکت داروں کے درمیان تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔ اس کی وجہ ملک میں دو فوجی بغاوتوں کے بعد بھی انتخابات کا انعقاد نہ ہونا ہے۔ مالی کی فوجی جنتا نے فرانس سے چند روز قبل ہی کہا تھا کہ وہ ملکی معاملات میں مداخلت بند کرے۔ اس افریقی ملک میں پندرہ یورپی ممالک کی اسپیشل فورسز اسلامی شدت پسندوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔

[pullquote]لتھوینیا کا بیلاروس کے ساتھ سرحد پر کیمرے نصب کرنے کا منصوبہ[/pullquote]

لتھوینیا کی وزیراعظم انگریڈا سمونیٹے نے کہا ہے کہ بیلاروس کے ساتھ متصل سرحد پر نگرانی کے لیے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس منصوبے پر تقریباﹰ چالیس ملین یورو کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے نیوز ایجنسی بی این اے کو مزید بتایا کہ یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کے مطابق بارڈر فورسز کے ساتھ نگرانی کرنے کے مقابلے میں کیمرے نصب کرنا واضح طور پر ایک سستا منصوبہ ہے۔ لتھوینیا اور بیلاروس کے مابین چھ سو اسی کلومیٹر کی طویل سرحد واقع ہے۔ مغربی ممالک کی بیلاروس پر عائد پابندیوں کے جواب میں منسک حکومت نے تارکین وطن کو بڑی تعداد میں یورپی یونین کی حدود میں داخلے کے لیے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

[pullquote]طالبان کی واپسی کے بعد درجنوں سابق سرکاری ملازمین ہلاک کیے گئے، یو این[/pullquote]

افغانستان پر پچھلے اگست سے طالبان کے قبضے کے بعد ایک سو سے زائد سابق سرکاری اہلکاروں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے۔ اس بات کا انکشاف اقوام متحدہ کی ایک داخلی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق دو تہائی سے زیادہ ہلاکتوں کی ذمہ داری مبینہ طور پر طالبان یا پھر ان سے وابستہ دیگر گروہوں پر عائد ہوتی ہے۔ پچاس سے زائد ہلاکتوں کا شبہ عسکریت پسند تنظیم داعش خراسان کے جنگجوؤں پر بھی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو حملوں، گرفتاریوں، دھمکیوں اور ہلاکتوں کا سامنا ہے۔

[pullquote]امریکا اور نیٹو ہمارے سکیورٹی مطالبات نظرانداز کر رہے ہیں، روس[/pullquote]

لتھوینیا کی وزیراعظم انگریڈا سمونیٹے نے کہا ہے کہ بیلاروس کے ساتھ متصل سرحد پر نگرانی کے لیے کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ اس منصوبے پر تقریباﹰ چالیس ملین یورو کی لاگت آئے گی۔ انہوں نے نیوز ایجنسی بی این اے کو مزید بتایا کہ یورپی یونین کے ساتھ بات چیت کے مطابق بارڈر فورسز کے ساتھ نگرانی کرنے کے مقابلے میں کیمرے نصب کرنا واضح طور پر ایک سستا منصوبہ ہے۔ لتھوینیا اور بیلاروس کے مابین چھ سو اسی کلومیٹر کی طویل سرحد واقع ہے۔ مغربی ممالک کی بیلاروس پر عائد پابندیوں کے جواب میں منسک حکومت نے تارکین وطن کو بڑی تعداد میں یورپی یونین کی حدود میں داخلے کے لیے کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

[pullquote]جرمنی کی دائیں بازو کی سیاسی جماعت کے شریک سربراہ نے پارٹی چھوڑ دی[/pullquote]

جرمنی کی انتہائی دائیں بازو کی سیاسی جماعت اے ایف ڈی کے شریک سربراہ یورگ موئتھن نے پارٹی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔ ساٹھ سالہ موئتھن نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اے ایف ڈی کا دائیں بازو کے نظریات کی جانب جھکاؤ بہت زیادہ بڑھ رہا ہے اور واضح طور پر آمرانہ طرز عمل کی جانب راغب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کے کچھ حصے جمہوریت کے آزادانہ بنیادی اصولوں پر بھی یقین نہیں رکھتے۔ موئتھن نے اس تارکین وطن اور اسلام مخالف جماعت کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

[pullquote]مصر کی امریکی فوجی امداد منسوخ[/pullquote]

امریکا نے مصر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے سبب اس کی فوجی امداد منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے کہ مصر ایک سو تیس ملین ڈالرکی فوجی امداد کے لیے ضروری شرائط پر پورا نہیں اتر سکا۔ یہ مالی امداد گزشتہ برس ستمبر سے ہی روک دی گئی ہے۔ اس ہفتے کے اوائل میں ہی بائیڈن انتظامیہ نے مصر کو ڈھائی ارب ڈالر کے ہتھیاروں کے فروخت کی منظوری دی تھی۔ ان میں بارہ سپر ہرکیولس سی ون تھرٹی ٹرانسپورٹ طیارے اور ایئر ڈیفنس راڈار سسٹم شامل ہیں۔ ادھر انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے فوجی امداد کو روکنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا تاہم ہتھیاروں کی فروخت پر مایوسی کا اظہار بھی کیا ہے۔

[pullquote]روس نے یورپی یونین کے اہلکاروں کو بلیک لسٹ کردیا[/pullquote]

ماسکو حکومت نے یورپی یونین کے متعدد اعلیٰ عہدیداروں کو بلیک لسٹ کر کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ روسی وزارت خارجہ کے مطابق اِن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عہدیداروں کے ساتھ ساتھ قانون ساز اور انتظامی اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ بیان کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد نجی یورپی فوجی کمپنیوں کو روکنا ہے، جو دنیا کے مختلف خطوں میں سرگرم ہیں۔ قبل ازیں ای یو نے پچھلے دسمبر میں واگنر نامی ایک نجی فوجی کمپنی کے خلاف اقدامات کیے تھے، جسے روس کی ’شیڈو آرمی‘ خیال کیا جاتا ہے۔ اس گروپ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ مشرقی یوکرائن میں بھی کام کر رہی ہے۔

[pullquote]امریکا بیجنگ اولمپکس ’خراب کرنے‘ کی کوشش کر رہا ہے، چینی میڈیا[/pullquote]

امریکا بیجنگ میں ہونے والی سرمائی اولمپک گیمز کو خراب کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ یہ الزام چین کے سرکاری میڈیا نے لگایا ہے۔ چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق چین مخالف امریکی طاقتوں کی جانب سے کھیلوں میں خلل ڈالنے اور کھیلوں کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکا ایتھلیٹس کو مقابلوں میں جیتنے کی مکمل کوشش نہ کرنے اور بیجنگ پر تنقید کرنے پر آمادہ کر رہا ہے۔ ادھر بیجنگ میں امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

[pullquote]ایش بارٹی نے آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیت لیا[/pullquote]

آسٹریلوی خاتون ٹینس کھلاڑی ایش بارٹی نے امریکی کھلاڑی ڈانیلے کولنس کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن وومینز سنگلز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ ورلڈ نمبر ون ٹینس اسٹار بارٹی نے آج بروز ہفتہ میلبورن میں کھیلے گئے گرینڈ سلیم فائنل مقابلے میں کولنس کو چھ تین اور سات چھ سے شکست دی۔ چوالیس سال بعد کوئی آسٹریلوی خاتون کھلاڑی اپنے ملک میں ٹورنامنٹ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ اس سے قبل سن 1978 میں آسٹریلیا کی کرس او نائل نے وومینز سنگلز ٹائٹل جیتا تھا۔

[pullquote]بشکریہ ڈی ڈبلیو اُردو[/pullquote]

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے