آئندہ پی ایس ایل کیلئے ٹریفک پلان یقینی بنایا جائے: لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ آئندہ پی ایس ایل کیلئے پی سی بی کے ساتھ ٹریفک پلان یقینی بنایا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے سدباب کے لیے درخواستوں کی سماعت ہوئی جس دوران جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ پی ایس ایل نے ہمارے سارے کام کا بیڑا غرق کر دیا ہے، اب ایک بار پی ایس ایل ہو لینے دیں، پھر اسے بعد میں سنجیدگی سے لیں گے۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ ٹریفک کا ایسا مسئلہ تو صدر اور وزیراعظم کے آنے پربھی نہیں ہوتا، اسٹیڈیم کے پاس رہنے والے لوگ رو رہے ہیں، پی ایس ایل کرنا ہے تو ٹریفک پلان کریں کیونکہ لیگ کے لیے کوئی ٹریفک پلان نہیں ہے۔

دورانِ سماعت واٹر اینڈ انوائرمنٹ کمیشن نے بتایا کہ کرکٹ بورڈ تعاون نہیں کر رہا، آج کل کرکٹ بورڈ اپنے لوگوں کے آنے جانے کیلئے بھی روٹ لگواتا ہے، اس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آمدن کرکٹ بورڈ کو جارہی ہے اور مشکلات لوگوں کو ہیں، پی ایس ایل اگر ہے تو ٹریفک کو تو مینج کریں۔

جسٹس شاہد کریم نے مزید ریمارکس دیےکہ موقع دے رہا ہوں، آئندہ پی ایس ایل کیلئے پی سی بی کے ساتھ ٹریفک پلان یقینی بنائیں، ایک مہینے کا اگر ٹورنامنٹ کروانا ہے تو ٹریفک کو تو مینج کریں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے