خانیوال میں پاکستان پیپلزپارٹی کے عوامی مارچ میں کنٹینر پر کھڑی آصفہ بھٹو زرداری سے کیمرے والا ڈرون ٹکرا گیا۔
ڈرون لگنے کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے جہاں آصفہ بھٹو کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
پیپلزپارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کی ڈرون کیمرے سے زخمی ہونے کے بعد پارٹی نے مارچ کے دوران ڈرون اڑانے پر پابندی لگادی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ ایک مخصوص چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا ہے جس سے وہ زخمی ہوئی ہیں معلوم نہیں یہ جان بوجھ کر ہوا ہے یا غلطی ہے۔ pic.twitter.com/bPcNQoeiiK
— IBC URDU (@ibcurdu) March 4, 2022
بلاول بھٹو کی سکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا ہے جبکہ آصفہ بھٹو کو مزید چیک اپ کیلئے ملتان بھیجا جارہا ہے۔
اس موقع پر خطاب میں بلاول کا کہنا تھاکہ آصفہ آگے بھی ہمارے ساتھ ہوگی، پتا نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے کسی چینل کا ڈرون آصفہ کو لگا۔
انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے کہا ٹانکے لگیں گے لیکن آصفہ نے کہا پٹی لگادیں میں اوپر جاؤں گی، شہید بی بی کی بیٹی تو بہت بہادر ہے۔