میانوالی میں سنگدل باپ نے بیٹے کی خواہش پر 7 روز کی بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ محلہ نور پورہ میں پیش آیا جہاں باپ کی فائرنگ سے 7 روز کی نومولود جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مفرور ہے اور بتایا گیا ہے کہ ملزم بیٹےکا خواہش مند تھا۔
چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے وقار نسواں نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ باپ نے7 دن کی بچی کو اس لیے قتل کیا کہ اس کو بیٹے کی خواہش تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔
نیلوفر بختیار کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں انسانی حقوق خاص طور پر خواتین کے حقوق کا تحفظ ضروری ہے۔