مائنس بزدار پر بات آگے بڑھے گی، جہانگیر ترین گروپ کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ نے اجلاس کے بعد اعلان کیا ہے کہ مائنس عثمان بزدار پر آگے بات بڑھے گی جبکہ علیم خان وزیراعلیٰ ہوں گے یا نہیں ترین فیصلہ کریں گے۔

جہانگیر ترین گروپ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے بعد ترین گروپ نے پریس کانفرنس کی اور نعمان لنگڑیال کا کہنا تھاکہ ہم نے گروپ کےسربراہ جہانگیرترین کوتمام فیصلوں کااختیار دے دیا ہے، ہم نےعبدالعلیم خان کوبھی بتادیاکہ وہ جہانگیرترین کےفیصلوں کےپابندہوں گے، تمام اختیارات جہانگیرترین کے پاس ہیں، ان کے فیصلے سے کسی کواختلاف نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ساتھ مختلف جماعتوں نے رابطہ کیا ہے، رابطے جاری ہیں، ترین گروپ کا ایک ایک رکن متفق ہے کہ مائنس بزدار پر بات آگے بڑھے گی۔

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھاکہ ہم مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، ہم قوم اور پی ٹی آئی کیلئے اچھا سوچ رہے ہیں، کوئی بغاوت نہیں ہے، کوئی رکاوٹ نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان وزیراعلیٰ ہوں گے یا نہیں ترین فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر عبدالعلیم خان بھی ترین گروپ میں شامل ہوگئے تھے اور پنجاب میں گورننس پر سوال اٹھائے تھے۔

گزشتہ شب گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کی ہدایت پر علیم خان کو منانے لاہور پہنچے تھے جبکہ آج ترین گروپ سے پرویز خٹک نے رابطہ کیا تھا جس پر مشاورتی اجلاس بلایا گیا۔

تاہم اس دوران وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے اپنا استعفیٰ پیش کیا تاہم وزیراعظم نے استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا اورانہیں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے