حکومت نے سندھ ہاؤس پر کارروائی کی تو ردعمل شدید ہوگا، سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سندھ ہاؤس میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کی موجودگی پر وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وفاقی وزرا دھمکیاں دے رہے ہیں، اگر حکومت نے سندھ ہاؤس پر کارروائی کی تو ردعمل شدید ہوگا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ سندھ ہاؤس میں اراکین اسمبلی کو جبری رکھا گیا ہے لیکن وہ واضح ہونا چاہیے کہ وہ سب اپنی مرضی سے موجود ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ کسی ایم این اے کے ساتھ زبردستی کی تو ہم نے شرافت کا لبادہ نہیں اوڑہوااورصرف پی ٹی آئی نہیں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ایم این ایز بھی سندھ ہاؤس میں ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان سابق وزیراعظم کہلانے والے ہیں اور نئی سیاسی پیش رفت کے بعد عمران خان اب کہیں گے مجھے کیوں نکالا، کوئی ایم این اے کسی پارٹی میں شامل نہیں ہوا۔

انہوں نے وزیر اعظم پر الزام لگایا کہ شرم کی بات ہے کہ عمران خان پی ٹی آئی کے منحرف اور اپوزیشن اراکین اسمبلی کی جاسوسی کروارہے ہیں، ارکان کی فون ٹیپ کروانا اور جاسوسی آئین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں ڈاکو یا قاتل ہیں جو پولیس کو مطلوب ہیں، یہ چولوں کےسردار ہیں، انہیں نہ آئین کا معلوم ہے نہ ہی قانون کے بارے میں ادراک ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے