سندھ : گورنرراج کی گونج

[pullquote]سندھ میں گورنرراج کے حق میں نہیں،شاہ محمودقریشی[/pullquote]

ملتان: وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ سندھ میں گورنرراج لگانے کے حق میں نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگومیں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج 90کی سیاست کودہرایا جارہا ہے۔سندھ ہاؤس میں جوکچھ ہورہا ہے وہ میثاق جمہوریت کے خلاف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی سیاست کوروکنے کے لئے میثاق جمہوریت آیا گیا تھا۔ہررکن پارلیمنٹ اپنے ضمیرکے مطابق فیصلہ کرنے کا پابند ہے۔

وزیرخارجہ کامزید کہنا تھا کہ رکن ہی پارلیمنٹ کو نقصان پہنچائے گا توکہا جائے گا گھرآگ لگ گئی گھرکے چراغ سے۔غیر یقینی صورتحال پیدا کرنا نہ جمہوریت کے مفاد میں ہے اور نہ معیشت کے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقتدار کی ہوس میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرنے والوں کو فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔ماضی کے تجربات کی روشنی میں اپنا نقطہ نظراجلاس میں پیش کروں گا۔

[pullquote]اکثریت کھونے کے بعد ایمرجنسی یا گورنرراج لگانا عمران خان کے اختیار میں نہیں، فضل الرحمان[/pullquote]

لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار بھی عمران خان کے پاس نہیں کیونکہ وہ اکثریت کھو چکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے اعلی عہدوں پر تقرریوں اور ٹرانسفرز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد وزیر اعظم یا حکومت کی طرف سے کسی قسم کی ٹرانسفر یا تقرری یا اس سے منسلک حکم غیر دستوری اور غیر آئینی ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کی فارن پوسٹنگ اقرباء پروری کی واضح مثال ہے، جو شخص گزشتہ کئی سال سے عمران خان کے سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیتا رہا اور اس کے اچھے برے اعمال میں شریک رہا، تحریک عدم اعتماد کے بعد فارن پوسٹنگ غیر قانونی اور غیر اخلاقی ہے، اب کسی قسم کی پوسٹنگ، اپائنٹمنٹ یا اسے واپس لینا غلط قدم ہوگا اور اس کی مزاحمت کی جائے گی۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سیاسی جماعتیں امید رکھتی ہیں کہ عدالتیں اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں گی، ایمرجنسی یا گورنر راج نافذ کرنے کا اختیار بھی عمران خان کے پاس نہیں کیونکہ وہ اکثریت کھو چکے ہیں۔

[pullquote]وزیراعظم نے گورنر راج کا کہا تو ایک سیکنڈ لگاؤں گا، گورنر سندھ[/pullquote]

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے گورنر راج کا کہا تو ایک سیکنڈ لگاؤں گا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم کو گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا تھا تاہم تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے عمران خان کی بھی اپنی سوچ تھی، اس وقت جو ملک میں ہو رہا ہے کہ آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں گی،اگر عمران خان مجھے گورنر راج کا کہیں تو ایک سیکنڈ لگاؤں گا، کل وزیر اعظم سے اہم ملاقات ہے، ہم ایسا سرپرائیز دیں گے کہ سب یاد رکھیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جن ارکان کا ضمیر جاگا ہے وہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں، اور اب الیکشن کمیشن کو بھی چاہئے کہ اس حوالے سے نوٹس لے، منحرف ہونے والے ارکان کو عمران خان کے نام پر ووٹ ملے ہیں، اس پر الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا چائیے، الیکشن کمیشن عمران خان کو سوات جانے سے روکنے کے بجائے اراکان کی خرید و فروخت کو روکے۔

عمران اسماعیل نے کا کہ ملک میں بہت سی این جی اوز کام کررہی ہیں اور ان سے غریب عوام کی خدمت کا کام اللہ لے رہا ہے، میں ہمیشہ اس بات پر غور کرتا رہا کہ این جی اوز سے ملک کو کیا فائدہ ہوسکتا ہے، ان کے کرنے والے کام تو ریاست کے ہیں، لیکن یہ حقیقت ہے کہ جہاں حکومت کام نہیں کرپائی وہاں این جی اوز کام کر رہی ہوتی ہیں۔

گورنر سندھ نے کہا کہ عمران خان نے شوکت خانم اسپتال بنایا لیکن کیا اس ایک اسپتال سے صحت کا کام ہو جائے گا، نہیں ہوگا، حکومت نے 300 ارب روپے کا احساس پروگرام رکھا، صحت کارڈ کا اجرا ہوا لیکن سندھ حکومت کو صحت کارڈ کے حوالے سے اعتراضات تھے، اگر سندھ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرتی تو آج صحت کارڈ کی ضرورت نہیں ہوتی۔

[pullquote]ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، بلاول بھٹو کا وزیراعظم کو چیلنج[/pullquote]

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے چیلنج کیا اور کہا کہ ہمت ہے تو گورنر راج لگا کر دکھاؤ، کل نہیں بلکہ آج گورنر راج لگاؤ، انشاء اللہ ہم سب یہاں اسلام آباد آکر آپ کو جواب دیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے ملکی سیاسی صورتحال دیکھ کر وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دیا ہے۔ جب کہ آج وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو گورنر راج لگانے کی سمری پیش کی ہے تاہم ابھی تک وزیراعظم نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے