قائد اعظم کا خاندان ،تصویری کہانی

جناح خاندان جنوبی ایشیاء کا معروف سیاسی خاندان ہے۔ اس خاندان کی سب سے معروف شخصیات محمد علی جناح ہیں جو ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے بانی ہیں۔ ان کی صرف ایک ہی بیٹی دینا واڈیا تھی۔

jinnah-family-tree

[pullquote]پہلی نسل[/pullquote]

پونجا گوکولداس مگجی اس خاندان کے بزرگ اور محمد علی جناح اور فاطمہ جناح کے دادا تھے۔ وہ کاٹھیاوار کے رہنے والے تھے اور ہندو مذہب سے تعلق رکھتے تھے لیکن بعد میں مسلمان ہو گئے۔

Poonja-Jinnah

دوسری نسل

مٹھی بائی جناح بائی (1857 – 1902) نے جناح بائی پونجا سے شادی کی۔
مٹھی بائی ایک امیر گجراتی شخصیت تھیں۔ انہوں نے گرامز ٹریڈنگ کمپنی سے کاروباری شراکت کی وجہ سے کاٹھیاوار سے کراچی کی طرف ہجرت کی کیونکہ اس مرافقہ کا ذیلی دفتر کراچی میں تھا۔ وہ محمد علی جناح کی پیدائش سے پہلے ہی کراچی چلے گئے۔ ان کے سات بچے تھے۔

محمد علی جناح
احمد علی جناح
بندے علی جناح
رحمت علی جناح

رحمت بائی ،مریم بائی ،فاطمہ جناح اور شیریں بائی
رحمت بائی ،مریم بائی ،فاطمہ جناح اور شیریں بائی

فاطمہ جناح
شیریں جناح
مریم جناح

قائد اعظم کے بھائی احمد علی جناح اپنی اہلیہ ایمی جناح کے ساتھ
قائد اعظم کے بھائی احمد علی جناح اپنی اہلیہ ایمی جناح کے ساتھ

ان کے بچوں کے اسلامی نام رکھنے کی ایک وجہ یہ تھی کہ وہ کاٹھیاوار سے ایک مسلم علاقے میں ہجرت کر کے آئے تھے، اسی وجہ سے انہوں نے اپنے بچوں کے نام بھی مسلمانوں کے اسماء کی طرز پر رکھے ورنہ ان کے اپنے نام اسلامی نہ تھے۔

تیسری نسل

محمد علی جناح (1876 – 1948)
جناح بانی پاکستان ہیں اور وہ ملک کے پہلے گورنر جنرل بھی تھے۔ انہوں نے پہلی شادی 1892ء میں اپنی والدہ کی خواہش پر اپنی رشتہ دار ایمی بائی جناح سے کی۔ انہوں نے یہ شادی اعلٰی تعلیم کے حصول کے لئے برطانیہ جانے سے پہلے کی۔ تاہم، کچھ مہینوں بعد ایمی بائی رحلت کر گئیں۔ اس کے بعد انہوں نے 1918ء میں اپنے سے 24 برس کم عمر ایک پارسی خاتون رتن بائی سے شادی کی۔
RuttieJinnahPortrait

رتن بائی مشرف بہ اسلام ہو گئیں اور ان کا نام "مریم جناح” رکھا گیا۔ 1919ء میں ان کے ہاں ایک بچی دینا واڈیا کی پیدائش ہوئی۔

Muhammad-Ali-Jinnah-with-Fatima-Jinnah-sister-and-daughter-Dina-Jinnah

احمد علی جناح
بندے علی جناح
رحمت علی جناح
فاطمہ جناح (1893 – 1967)
fatima jinnah

فاطمہ جناح ایک ڈینٹل سرجن، خودنویس اور پاکستان کی مادر ملت تھیں۔ انہوں نے تحریک پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور تحریک پاکستان میں حقوق خواتین کو روشناس کرایا۔ ان کے بھائی محمد علی جناح کی وفات کے بعد انہوں نے پاکستانی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 1965ء میں ایوب خان کے مقابل 1965 انتخاباتمیں بھی حصہ لیا۔
شیریں جناح
مریم جناح

چوتھی نسل

دینا واڈیا (پیدائش 1919)
دینا واڈیا محمد علی جناح اور مریم جناح کی بیٹی ہیں جو لندن میں 15 اگست 1919ء کو پیدا ہوئیں۔

دینا جناح کے بچپن کی تصویر
دینا جناح کے بچپن کی تصویر

[pullquote]دینا نے پارسی بھارتی نیویل واڈیا سے شادی کرنا چاہی تو اس کے والد محمد علی جناح میں اس معاملے میں اختلافات پیدا ہو گئے۔[/pullquote]

ڈینا واڈیا 24  مارچ 2004 کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاک انڈیا فائنل میچ کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے ہمراہ
ڈینا واڈیا 24 مارچ 2004 کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاک انڈیا فائنل میچ کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہی کے ہمراہ

پانچویں نسل

نسلی واڈیا

nusl-wadia-maureen

دینا واڈیا اور نیول واڈیا کا بیٹا۔ وہ ایک بھارتی پارسی کاروباری اور کپڑے کی صنعت کا ایک رئیس آدمی تھا۔ انہوں نے مورین واڈیا سے شادی کی۔

مورین واڈیا فیملی
مورین واڈیا فیملی

چھٹی نسل

نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا
نیس واڈیا اور جہانگیر واڈیا

نیس واڈیا (پیدائش 1970)
نیس واڈیا دینا اور نیویل واڈیا کا بیٹا ہے۔ یہ بھارت میں ایک کامیاب کاروباری آدمی ہے۔

جہانگیر واڈیا

جہانگیر دینا اور نیویل واڈیا کا سب سے چھوٹا بیٹا ہے۔ اس کا بھی بھارت میں اپنا کاروبار ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے