بلاول بسمہ کے گھر پہنچ گئے ۔

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کراچی میں وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ٹریفک جام سے ہلاک ہونے والی 10 ماہ کی بسمہ کے اہل خانہ سے ملاقات کے لیے ان کے گھر گئے۔

بلاول بھٹو نے بسمہ کے والد فیصل بلوچ سے لیاری میں ان کے گھر میں تعزیت کی۔

ڈان نیوز کے مطابق فیصل بلوچ نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ وہ ان کو اپنی بیٹی کی موت کا ذمہ دار نہیں سمجھتے۔

[pullquote]بلاول بھٹو زرداری کی لیاری آمد پر پہلے کی طرح پروٹوکول موجود نہیں تھا، بلکہ ایک مختصر سیکیورٹی اسکواڈ کے ہمراہ وہ فیصل بلوچ کے گھر پہنچے تھے۔[/pullquote]

پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے فیصل بلوچ کو یقین دہانی کروائی کہ پی پی پی لیاری کے لوگوں کے ساتھ ہے۔

[pullquote]اس حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کے میڈیا ایڈوائزر جمیل سومرو نے ایک تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شائع کی ہے اور فیصل بلوچ کے پی پی پی چیئرمین سے مکالمے کے حوالے سے لکھا ہے کہ آپ بی بی (بینظیر بھٹو) کے بیٹے ہو اور آج ایسا لگ رہا ہے جیسے بی بی ہمارے پاس آئی ہو۔[/pullquote]

یاد رہے کہ 3 دن قبل کراچی میں سول ہسپتال کے بے نظیرٹراما سینٹر میں بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ کی آمد پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور ہسپتال کے دونوں دروازے بند کر دیئے گئے جبکہ مریضوں کے ساتھ ساتھ ایمبولینسوں کو بھی آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

اس روز لیاری کی رہائشی بچی بسمہ کے والد فیصل نے الزام عائد کیا کہ سول ہسپتال میں پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی آمد کے موقع پر وی وی آئی پی پروٹوکول کے باعث ان کی 10 ماہ کی بیٹی کو بروقت طبی امداد نہ مل سکی اور وہ دَم توڑ گئی۔

بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری نے 15 سے 20 منٹ کے دوران ٹراما سینٹر کا دورہ کیا، افتتاح کیا اور واپس چلے گئے، اس دوران کوئی ٹریفک جام یا پروٹوکول نہیں تھا۔

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ساتھ دبئی میں مقیم پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بھی بسمہ کی ہلاکت کا نوٹس لیا تھا اور سندھ حکومت کو واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے