ملتان میں تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملتان کے بوسن روڈ پر کار انتہائی تیز رفتاری کے باعث سڑک کے درمیان ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور سڑک کنارے دیوار کو توڑتے ہوئے خالی پلاٹ میں گھس گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ کار الٹنے کے بعد کار میں آگ لگ گئی اور حادثہ اس قدر خوفناک تھا کہ کار میں سوار پانچوں افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد میں سے 3 نوجوان شجاع آباد کے رہائشی تھے جب کہ باقی 2 افراد کی شناخت نہیں ہو سکی۔