بھارت : حکومت گرانے کے لئے کروڑوں روپو ں کی بولیاں لگ گئیں، 3 افراد گرفتار

کلکتہ: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ کی کانگریس اتحادی حکومت کے 3 ارکان کروڑوں روپوں سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کی پولیس نے جھاڑکھنڈ حکومت کی اتحادی جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن امسبلی کی گاڑی سے کروڑوں روپے برآمد ہونے پر ارکان اسمبلی عرفان انصاری، راجیش کشپ اور نمن بکسال گرفتار کرکے کیس سی آئی ڈی کے حوالے کردیا۔

خیال رہے کہ جھاڑ کھنڈ میں جی ایم ایم اور کانگریس کی اتحادی حکومت ہے۔

کانگریس نے اپنے ارکان سے کروڑوں روپے برآمد ہونے پر الزام عائد کیا ہے کہ یہ رقوم بھارتیہ جنتا پارٹی نے جھاڑکھنڈ میں اتحادی حکومت کو گرانے کے لیے دی ہے۔

کانگریس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی کے جھاڑکھنڈ میں حکومت گرانے کے لیے ارکان کو دس دس کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب بی جے پی نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ رقوم جھاڑ کھنڈ میں اتحادی حکومت کی کرپشن کے ثبوت ہیں جنھوں نے ریاست میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ کانگریس نے مغربی بنگال میں کروڑوں روپوں سمیت جھاڑکھنڈ اسمبلی کے گرفتار ہونے والے ان تینوں ارکان کو معطل کردیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے