نیویارک: چین نے کہا ہے کہ تمام چیلنجز کے خلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چینی ہم منصب وانگ ای سے ملاقات کی۔
China will stand with Pakistan to fight against challenges, including current serious flooding, and hopes Pakistan will fully implement a “strengthened” protection plan to ensure the safety of Chinese people and institutions in Pakistan, Wang Yi said. https://t.co/bLkZPfw7Uh pic.twitter.com/DWr5rgtfuA
— Global Times (@globaltimesnews) September 20, 2022
چینی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ سیلاب سے ہونے والی تباہی سمیت تمام چیلجنز کیخلاف پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ پاکستان نے اپنے ملک میں کام کرنے والے چینی شہریوں اور اداروں کے تحفظ کے لئے موثر اقدامات کئے ہیں۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اعلی سطح کے قریبی رابطوں کو جاری رکھنے اوردونوں ممالک کے درمیان دائمی اسٹریٹیجک تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔