وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا نے استعفیٰ کیوں دیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا احمد جواد نے ٹوئٹر پر اپنا استعفیٰ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جب تانگہ پارٹی تھی تو اس میں شامل ہوا اور اس وقت چھوڑا جب وہ حکومت میں تھی اورطاقتور تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) میں اس وقت شامل ہوا جب وہ کمزور اور اپوزیشن میں تھی اورچھوڑا جب وہ حکومت میں اور طاقتور تھی۔احمد جواد کا مزید کہنا تھا کہ میری سیاست میں سب سے بڑی خدمت یہی ہے کہ میں نے سیاست میں نئے اصول متعارف کروادیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے