عمران خان سے سراج الحق کی ملاقات،سیاسی جنگ کےبعد بھی الیکشن ہی راستہ ہے

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وفد کے ہمراہ عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

دونوں رہنماؤں میں ملکی معاملات اور سیاسی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ سراج الحق نے عمران خان کی صحت یابی کی دعا کی۔

ملاقات کے بعد سراج الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے استحکام کے لیے الیکشن اصلاحات ضروری ہیں، جن کے بغیر الیکشن پہلے دن ہی متنازعہ ہوجاتے ہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ الیکشن یرغمال ہوتے ہیں جس کے پاس پیسہ ہوتا ہے وہ پیسہ خرچ کرتا ہے، اسٹیبلشمنٹ نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ وہ غیر جانبدار رہیں گے، اگر ادارے نے خود غیر جانبدار رہنے کا اعلان کیا ہے تو ہمیں چاہئے کہ ایک طریقہ کار بنالیں۔

https://twitter.com/WaqassafiPTI/status/1590293240988995584?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1590293240988995584%7Ctwgr%5E46d8bd12399d0ff796eaf689bf1c52887e96f9dc%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2398495%2F1

سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اگر کمزور ہو اور ہر کوئی اسے استعمال کرے تو احتجاج ہوگا، الیکشن ریفارمز کے بغیر کوئی الیکشن قبول نہیں کرے گا، ہم اس معاملے میں متاثرہ فریق ہیں، تمام سیاسی جماعتوں سے بات کروں گا، سب ہی جماعتیں حکومت میں شامل ہیں اس لیے نقصان صرف عوام کا ہورہا ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ ایک ہی راستہ ہے کہ غیر جانبدارانہ الیکشن ہو، اگر الیکشن ہی راستہ ہے تو کیوں نہ ریفارمز پر بات کرکے الیکشن کی طرف جایا جائے، سیاسی جنگ کے بعد بھی الیکشن ہی راستہ ہے، ماضی میں جب بھی سیاستدان لڑے تو مارشل لاء آیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے