اعظم سواتی کیس : پولیس نے کوئٹہ سے سکھر پہنچا دیا گیا

متنازع ٹوئٹس کے مقدمات میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو سندھ پولیس نے اپنی تحویل میں لیکر کوئٹہ سے سکھر منتقل کر دیا۔

اعظم سواتی کے خلاف کراچی سمیت سندھ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق اعظم سواتی کو آج صبح سندھ پولیس نے کوئٹہ پولیس سے تحویل میں لیا اور انہیں ہوائی راستے سے سکھر پہنچ گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ممکنہ طور پر اعظم سواتی کو آج ہی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج مقدمات ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے