شاہد خاقان عباسی کا پارٹی عہدے سے استعفے کی تصدیق سے گریز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفے کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق مریم نواز کے سینئر نائب صدر بننے کے بعد ان کے لیے پارٹی کے عہدے پر رہنا مشکل ہوگیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی (ن) لیگ کے سینئر نائب صدر تھے۔

شاہد خاقان عباسی سے (ن) لیگ کے رہنماؤں کی رابطے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی مفتاح اسماعیل کو وزیرخزانہ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر بھی ناراض تھے۔ میڈیا پر شاہد خاقان عباسی کے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم شاہد خاقان عباسی نے استعفے کی تردید یا تصدیق سے گریز کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے