شعیب ملک نے اب تک ریٹائر نہ ہونے کی وجہ بتادی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں فٹنس کے لیے مقبول شعیب ملک نے اب تک ریٹائر نہ ہونے کی وجہ بتائی دی۔

حال ہی میں بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی آل راؤنڈر نے کہا کہ ’میرا یقین کریں حالانکہ میں ٹیم میں عمر میں سب سے بڑا ہوں، آپ میری فٹنس کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں‘۔

بی پی ایل کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اسی لیے میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اپنی 41 ویں سالگرہ منانے والے شعیب ملک نے ٹیسٹ ڈیبیو 2001 میں بنگلادیش کے خلاف کیا تھا۔

اس کے علاوہ ون ڈے ڈیبیو 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 2006 میں کیا تھا۔

شعیب ملک نے پاکستان ٹیم میں آخری ٹیسٹ میچ 2015 جب کہ آخری ون ڈے 2019 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2021میں کھیلا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے